خیرپور :چہلم حضرت امام حسین و شہدا کربلا عقیدت و احترام سے منایا گیا

19

 خیرپور۔28ستمبر(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح خیرپور میں بھی چہلم حضرت امام حسین و شہداءکربلا مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں خیرپور کے مختلف علاقوں سے شہداءکربلا کی یاد میں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے ، امام حسین علیہ سلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس خیرپور میں اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا چھتری چوک پر پہنچا اور عزاداروں نے زنجیر زنی کی اور گرز کا ماتم کیا گیا زنجیر زنی کے ماتم کے بعد شام کے اوقات میں ماتمی جلوس سندھی کربلا پر اختتام پزیر ہوگا۔

شہر میں نکالے گئے ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزا بھی منعقد کی گئی جن سے نامور علماءکرام و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور اسکے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالی ، انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات اقدامات کرتے ہوئے ماتمی جلوس کی جانب سے آمد رفت کے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا تھا۔ سیکیورٹی کے لیئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات تھے، مجلس عزا کے بعد مرکزی جلوس سمیت دیگر روایتی سے ہوتا ہوا رات دیرسندھی کربلا پر اختتام پزیر ہوگا۔