خیرپور،07ستمبر(اے پی پی): پاکستان کی ہاکی ٹیم کیلئے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور اور گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج خیرپور کے طالب علم ہاکی پلیئر فراز علی کورائی پاکستان بورڈ کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہوگئے ہیں ، ٹیم 10 ستمبر کو لاہور ایئرپورٹ سے ازبکستان روانہ ہوگی، جہاں وہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
فراز علی کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی غربت کو چھپانے کے لیے گاڑیوں کی بیٹریوں کا کام کرتا ہے اور آپنے گھر کو چلا رہا ہے اور اپنا شوق بھی پورا کر رہا ہے، اسکی پوری کوشش تھی کہ میں اپنا نام روشن کروں اور میں پاکستان کی ٹیم کا رکن بنوں۔
اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فراز علی کورائی نے کہا کہ میرا نام پاکستان کی ٹیم میں آیا ہے اور میں بہت خوش ہوں ۔میں نے جو محنت پاکستان میں کی ہے انشاءاللہ انٹرنیشنل میچوں میں بھی ایسے ہی محنت کروں گا اور پاکستان کا نام روشن کروں گا ،اس میں میرے استادوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو مجھے صبح و شام آ کر ٹریننگ دیتے تھے اور خصوصی طور پر ماں باپ کی دعائیں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مزدور آدمی ہوں اور ہاکی کے اخراجات میں اپنے خواب پورے کرتا ہوں ، میں اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں ہاکی گراؤنڈ میں سہولیات دی جائیں اور ہم لوگوں کو وظیفہ دیا جائے ہم آپس میں ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں جس بچے کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے استاد یا ہم لے کر دیتے ہیں۔