خیرپور:یوم دفاع پاکستان کے سلسلے بخت علی ڈھوٹ اسٹیڈیم میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا

47

خیرپور،07ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہاکی کا نمائشی میچ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،جو سکھر نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا ،میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر جاوید رسول راہپوٹو اور وسیم احمد ملاح تھے۔

اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی ڈھوٹ ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر سید ذاکر حسین زیدی، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سکھر کے سیکرٹری ذوالفقار حسین، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے سیکرٹری عرفان علی ڈھوٹ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی ڈھوٹ،سندھ گیمز ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے سیکرٹری سید اظہار حسین زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب کےآخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔