ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی پنجاب گروپ آف کالجز ملتان رشید آباد آمد، ریجنل پولیس ملتان اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے آر پی او سید خرم علی اور ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
آر پی او ملتان نے پنجاب کالجز کی پولیس افسران و ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے کاوش کو سراہا آر پی او نے کہا کہ ملتان ریجن کے پولیس افسران اور ملازمین کے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن میسر ہوگی۔ آر پی او نے پنجاب کالج ملتان میں پودا بھی لگایا اور کہا شجر کاری سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں











