سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی فوری امداد کی ہے؛ قونصل جنرل خالد مجید کا جدہ میں سعودی عرب کے91 ویں یوم الوطنی تقریب سے خطاب

27

جدہ،25ستمبر (اے پی پی): پاکستان کے  قونصل جنرل خالد مجید نے    کہا ہے کہ  سعودی  عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی فوری امداد کی ہے، سعودی عرب کے حکمرانوں اور عوام کو پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے   اپنی رہائش گاہ پر  سعودی عرب کے91 ویں یوم الوطنی پر  سعودی مہمانوں کے ساتھ  دن کی مناسبت سے عشائیہ تقریب سے  خطاب میں کیا ۔ تقریب کے  مہمان خصوصی   ڈائریکٹررائل پروٹوکول آفس احمد بن ظافر تھے جبکہ شہزادہ خالد بن عبداللہ بن محمدآل سعود کی اہلیہ شہزادی جوہرہ  نے خصوصی شرکت کی۔

 شرکا ء میں دوست ممالک سری لنکا، فلپائین،تھائی لیند،سنگاپور،مالیشیاء، ساوتھ افریقہ اور دیگر کے قونصل جنرلز اورانکی بیگمات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر  پاکستان اور سعودی  عرب کے سابق اور حالیہ سربرہان کی ملاقات پر مشتمل ،  پاکستانی گلوکاروں کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر پیش کئے گئے نغموں کی فلم دکھائی گئی، خاص طور گزشتہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستانی فرمان علی  شہید  جس نے جدہ میں بارش میں ڈوبنے والے  14 سعودیوں افراد اور اہل خانہ کی جان بچائی  تھی  کی فلم دکھائی گئی جسے مہمانوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔

واضح رہے کہ فرمان علی نے اپنی جان دے کر  سعودی افراد کی جان بچائی تھی، فرمان علی کے نام پر  سعودی حکومت نے ایک شاہرہ کا نام  شاہراہ فرمان علی رکھا ہے۔

  عشائیہ میں سعودی تاجروں اور  حکومتی اراکین نے  بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جدہ میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے ایک اور تقریب پاکبان  کے نوجوانوں نے منعقدہوئی  جسکے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید تھے۔ تقریب میں   پاکستانی گلوکاروں نے عربی میں گیت پیش کئے۔