سکھر،16ستمبر(اے پی پی):پولیس کی کامیاب کاروائی، بروقت پولیس تعاقب کے دوران اغواءہونے والے تین مغویوں کو بہ حفاظت بازیاب کرالیا گیا،دو اغوا کار گرفتار، ترجمان سکھرپولیس کے مطابق سکھر پولیس کو کچے میں جاری آپریشن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔ڈھرکی سے تعلق رکھنے والے تین مغویوں ظفر، شمس الدین اور عالم خان کو سکھر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بازیاب کرالیا ہے۔
مغویوں کو گزشتہ روز کچے کے تیغانی جاگیرانی گینگ نے اغواءکرلیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات کی طرف لیکر جا رہے تھے، سکھرپولیس نے اطلاع پر بروقت کاروائی کرکے اغوا کاروں کا تعاقب کیا اوران کا گھیرا تنگ کردیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر ہتھیار پھینک دیئے، پولیس نے ڈھرکی سے تعلق رکھنے والے مغویوں ظفر، شمس الدین اور عالم خان کو بہ حفاظت بازیاب کرالیا۔پولیس نے دو اغوا کاروں کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔ اغوا کاروں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔