صنعت کار و تاجر طبقہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر خوش ہیں، ملک میں تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہاہے ،ڈاکٹر بابر اعوان

23

اسلام آباد۔5ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہاہے ،تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں ، ملک میں صنعتی شعبہ بھی ترقی کر رہاہے ، بند صنعتیں کھل چکی ہیں ، صنعت کار اور تاجر طبقہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر خوش ہیں ، حکومت ملک میں غریب طبقہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان کیلئے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دے رہے ہیں، انڈسٹری سے وابسطہ افراد کیلئے آئندہ دو سال میں مزید فوکس کر کے اس شعبہ کو مزید ترقی دی جائے  گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آئے تین سال ہو گئے ہیں اور ان تین سالوں میں  تین بڑے مسائل تھے انہیں حل کر دیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری سے وابسطہ جو لوگ ہیں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل اس انڈسٹری کے ساتھ  وابستہ ہے اور 30سال بعد وہ انڈسٹری جس کو مری ہوئی انڈسٹری کہا جاتا تھا اس کا پہیہ چل پڑا ہے، بند  صنعتیں کھل گئی ہیں ، فیصل آباد کی مثال آپ کے سامنے ہے ،انشا اللہ جو دو سال رہتے ہیں وہ اس  انڈسٹری پرمزید فوکس کر کے اس شعبہ کو مزید ترقی دی جائے  گی اور وہ سارے شعبے جو نوکریاں ،  ملازمتیں اور کاروبار پیدا کرتے ہیں اس  لئے کہ  حکومت کا کام یہی ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا کرے جس سے لوگوں کی زندگی میں آسانی ہو خاص طور پر جو چھوٹے طبقات ہیں ان کے پاس ملازمتیں نہیں ہیں اس میں بہت سارے لوگ ایسے جو ڈیلی ویجز پر ہیں، ان پرساری توجہ مرکوز رکھ کر احساس پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کامیاب نوجوان کے  حوالے سے  کاروبار کیلئے قرض مل رہے ہیں ۔