ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر  انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کام کریں؛کمشنر ملتان

23

ملتان،20 ستمبر (اے پی پی ):کمشنرڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر کام کریں اور  ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں 7443 انسداد پولیو ٹیمیں کام کررہیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد کی زیرصدارت انسداد پولیو جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں  ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا 21 لاکھ 81 ہزار 9 سو 37 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں اور  کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں، بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا پولیو کو شکست دینے کیلئے سماجی، سیاسی، مذہبی جماعتوں کا تعاون حاصل ہے۔ کمشنر نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والدین کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو ختم کرنا صحت مند نسل کیلئے اشد ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خان کریم نے کمشنر کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں  اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن  ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، سی او ہیلتھ موجود تھے۔