ملتان؛عالمی یوم برائے امن کے سلسلے میں مذہبی ہم آہنگی کے مظاہرہ کیلئے پروقار امن سیمینار

24

ملتان، 29 ستمبر (اے پی پی ): عالمی یوم امن کے سلسلے میں مذہبی ہم آہنگی کے مظاہرہ کیلئے پروقار امن سیمینار کا  انعقاد  کیا  گیا۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و مذہبی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں تمام مکاتب کے مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 صدر ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا صوبائی وزیر انسانی حقوق  نے کہا کہ امن کیلئے ریاست کے ہر باسی کو مذہب سے بالاتر ہوکر  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے  کہا کہ  حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے مثالی اقدامات اور قانون سازی کی ہے۔

اعجاز عالم نے کہا کہ عالمی یوم امن پر وطن عزیز میں ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام دینا چاہتے ہیں، وطن عزیز میں بین المذہب ہم آہنگی کے حوالے سے مثالی شناخت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن دنیا کے تمام مذاہب کا مسئلہ ہے،امن نہ ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں حالات ابتر ہیں۔

 ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ۔انہوں  نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔