ملتان، 27 ستمبر (اے پی پی ):پاک مائی قبرستان سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی نگرانی میں آپریشن، تعمیرات مسمار کر دی گئی ہے۔ اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں اور قبرستانوں کی اراضیوں پر قبضہ مافیا کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی ایک ایک انچ واگزار کرائی جائے گی۔











