ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا بی سی جی چوک،ممتازآباد اور اطراف کا دورہ، شہریوں کی شکایات سنیں

21

ملتان، 26 ستمبر (اے پی پی):  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بی سی جی چوک،ممتازآباد اور اطراف کا دورہ کیا۔ کمشنر کے علی الصبح دوروں کو عوامی حلقوں میں پزیرائی ملی ہے۔اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ کمشنر کو گلی کوچوں میں جاکر عوام کے حقیقی مسائل حل کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

 کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ فیلڈ میں جاکر عوام کے مسائل کا ادراک ضروری ہے ، اہم شاہراہوں کیساتھ گلی کوچوں میں صفائی کی حالت بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا واسا نکاسی آب، واٹر پائپوں لیکج کی مرمت یقینی بنائے

کھڑا پانی، جوہر ڈینگی کی افزائش کا سبب بنتے ہیں۔

 کمشنر نے افسران کو تجاوزات کے خاتمے، صفائی کی حالت بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا اور  تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلا دورہ بھی انہیں یونین کونسلوں کا کروں گا اور دئیے گئے ٹاسک کا جائزہ لونگا۔