ملتان، 27 ستمبر (اے پی پی ): نیا ہفتہ، نیا عزم، خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ ٹو جاری۔ملتان شہر کے چوکوں،سڑکوں کی تزین و آرائش کی جا رہی ہے ۔گلگشت کی مرکزی شاہراہ کے کھمبوں پر برقی رسیاں لگا دی گئیں ہیں اور کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس فعال جبکہ ہائی کورٹ چوک تا کمہارانوالہ چوک سٹریٹ لائٹس فعالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
کمشنر نے انتظامی افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالہ اور شکایت کے حل کے بعد شکایت کنندہ سے رابطہ کی بھی ہدایت کی ہے ۔ کمشنر نے کہا شہریوں کو انتظامیہ کی کارکردگی نظر آنی چاہیے ، فیلڈ میں رہنے والا افسر ہوں، از خود معاملات چیک کروں گا۔











