ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ

6

ملتان ،27 ستمبر (اے پی پی ): چینی اور آٹے سمیت اشیاء خوردونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس جاری کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹس کے فوری نفاذ کا حکم دیا عامر کریم خاں کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب نے سستی چینی فراہمی کیلئے اضلاع کو شوگر ملز الاٹ کی ہیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ شوگر ملز سے براہ راست چینی مارکیٹ میں سپلائی کرائے گی عامر کریم خاں نے کہا آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز سے مکمل رابطے میں ہیں اور کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کا کڑا احتساب کرینگے۔