ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

5

ملتان، 27 ستمبر (اے  پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، عدم توجہی غفلت کا شکار 5 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ۔ بچوں کو وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، چوک قذافی سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ مبین، 13 سالہ وسیم، 12 سالہ اسد اللہ، 11 سالہ رمضان، 7 سالہ مکی شامل ہیں۔بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے۔