ملتان، 30 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، رواں ماہ 281 کمرشل گاڑیوں کے چالان کرکے 203 گاڑیاں تھانہ بند کی گئیں ہیں، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی جانب سے 8 لاکھ سے زائد کا جرمانہ ٹرانسپورٹرز پر عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 روٹ پرمٹ بھی کینسل کئے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام اڈوں پر بلاتعطل کرونا ویکسین جاری ہے۔











