موسیٰ خیل؛ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد ، عوام کے مسائل سنے گئے

9

موسیٰ خیل ، 25 ستمبر (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر یاسر حسین کی جانب سے آج ڈپٹی کمشنر کمپلیکس   میں   کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں ضلع موسیٰ خیل  کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل بیان کئے۔

ڈپٹی کمشنر یاسر حسین نے عوام کے مسائل تحمل  سے  سنے اور متعلقہ محکمے کے سربراہ سے تصفیہ جواب طلب کیا۔ ڈپٹی کمشنر یاسر حسین نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کی طرف سے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا   جبکہ دوسری جانب  کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر یاسر حسین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر موسیٰ خیل کے سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔