نارووال، 28ستمبر( اے پی پی): پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی زیرنگرانی پرائس مجسٹریٹس کو دی جانے والی دوروزہ ٹریننگ مکمل،ٹریننگ میں اسسٹنٹ کمشنرز عثمان سکندر،ارشد علی،زین العابدین،ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن ذیشان نیاز کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی،ٹریننگ میں پنجاب حکومت کی طرف سے نامزد کردہ ڈائریکٹر پراسیکیوٹرحافظ اصغر علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر لاہورامجد حسین نے کمیٹی روم میں پرائس میجسٹریٹس کو ٹریننگ فراہم کی،ٹریننگ کے دوران انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو پرائس ایکٹ کے قانون بروقت نفاذاور پرائس ایپ کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پر کہا کہ ریفریشر کورس کسی بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرتے ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے پرائسز مجسٹریٹس کو دی جانے والی ٹریننگ پرائس میکنزم کو مضبوط اور فعال کرنے میں اہم کردارادا کرے گی، جس سے ان کی پرفارمنس بہترہوگی۔انہوں نے کہا کہ دو روزہ ٹریننگ کا مقصدپرائسز مجسٹریٹس کی طرف سے جانے والی کاروائی کو بروقت پرائس ایپ پرڈاون کرنے اور مزیدپرائس ایکٹ کنٹرول کے ضابطہ اخلاق،پرائس میکنزم کو بہتربنانا اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرناہے تاکہ پرائس میکنزیم طریقہ کار کے عمل کو باآسانی یقینی بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر ڈائریکٹر پراسیکیوٹرز کا ٹریننگ فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا-











