اوکاڑہ28ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے انسداد ڈینگی کے لئےانتہائی احتیاط ،ذمہ دارانہ رویہ اور محکمہ صحت کی ایس او پیز پرعملدرآمد سب سے حکمت عملی ہے ہمیں نہ صرف خود ڈینگی سے بچنا ہے بلکہ اپنے خاندان اور ارد گرد کے لوگوں کو بھی اس سے بچانے کے لئے اقدامات کرناہیں ڈینگی کےخاتمہ کے لئے ماحول کا صاف ستھرا اور خشک ہونا بہت ضروری ہے افسران اپنے دفاتراورفیلڈ میں صفائی پرخصوصی توجہ دیں، شہریوں کو گھروں میں صفائی ستھرائی اور جگہوں کو خشک رکھنے سے متعلق آگاہی دی جائے میونسپل کار پوریشن گلی محلوں کی صفائی کےلئےمزیدبہتر اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید سمیت تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ضلعی افسران اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجیدنے اجلاس کو بتایاکہ ضلع میں ڈینگی کا کوئی مقامی مریض نہ ہے تاہم اوکاڑہ کے تین لوگ جو لاہور میں بسلسلہ روزگار مقیم تھے ڈینگی کا شکار ہوئے اور اب اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں انڈیپینڈینسی یونٹ مکمل طور پر فعال ہے ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی تمام سہولیات دستیاب ہیں ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں اس وقت 465 ہاٹس سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے 114 آوَ ٹ ڈور اور695 ان ڈور ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہی ہیں کباڑ مارکیٹوں اور ٹائر مارکیٹوں کا سروے کیا جا رہا ہے اور انسداد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ضلع میں بارش کے بعد مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہے لاروے کو تلف کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جگہوں کو خشک رکھاجائے ویکٹرسر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط اور ذمہ داری سے سر انجام دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکوں کےافسران فیلڈ عملہ اورشہریوں کاذمہ دارانہ رویہ انسداد ڈینگی کے لئے موثر ثابت ہوگا ۔
* شہباز ساجد اوکاڑہ
اے پی پی نیوز چینل











