نیوزی لینڈ اور برطانوی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے پر بھارتی میڈیا، مودی سرکار اور بیگم صفدر اعوان خوش ہیں؛ فیاض الحسن چوہان

10

لاہور، 23 ستمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے90 شارع قائد اعظم پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں    کہا ہے کہ  نیوزی لینڈ اور برطانوی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے پر یا تو بھارتی میڈیا اور مودی سرکار خوش ہے یا پھر آل شریف کی بیگم صفدر اعوان کو خوشی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار سے آل شریف کا تعلق رشتہ اور گٹھ جوڑ ہر موقع پر نمایاں ہو جاتا ہے۔