نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

16

اسلام آباد،22ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں“لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسانی تاریخ کی ابتداءمیں ابلاغ انسانوں کے درمیان تعلقات کی بنیادبنا، انسانوں کے اکثر فیصلوں کی بنیاد بھی ابلاغ اور معلومات ہوتی ہیں، ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔