لاہور،22 ستمبر (اے پی پی): کمشنر لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور گیٹس ویکسنیٹڈ آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے ،کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات پر نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا ویکسین بارے اور کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات اطمینان بخش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے ہمیں صحت مند رہنا ہو گا ،جس کیلئے ورزش ضروری ہے ۔
نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے حفاظت کیلئے ہمیں ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے اور اپنی اور اپنے خاندان والوں کی ویکسینینشن بھی لازمی کروانی چاہیے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات کی بھی اگاہی دی کہ تازہ ہوا اور آکسجن بھی ہمیں کورونا سے بچا سکتی جس کے حصول کیلئے ہمیں زیاد ہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ضرورت ہے ۔











