وزیر اعظم عمران خان نڈر،دیانتدار اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے والا لیڈر ہے ، سینیٹر اعجاز چودھری

15

لاہور 1 ستمبر (اے پی پی):  کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں واضح دکھائی دینے والی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز چودھری نے سینیٹر ہمایوں اختر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ اپوزیشن مسلسل دھول چاٹ رہی ہے پی پی اڑتیس سیالکوٹ کا انتخاب ہارنے کے بعد عدالت جانے والی اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خواجہ سعد کی پریس کانفرنس اسی بوکھلاہٹ اور خوف کی عکاس تھی یہ عجیب منطق ہے کہ جہاں یہ جیت جائیں وہاں سب اچھا اور جہاں ہار جائیں وہاں الیکشن کمشن بھی غلط اور دھاندلی بھی ہو گئی حقیقت یہ ہے کہ جرنیلوں کا کاسہ لیس میاں نواز شریف خود ان کے ذریعے انیس سو اکیاسی میں صوبائی وزیر بنا اور تب سے اب تک جعلی نوٹ اور جعلی ووٹ کی سیاست ن لیگ کا طرۂ امتیاز ہے لاہور میں جس طرح قومی سرمائے کا بدترین استعمال ہوا میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے مہنگے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر خزانے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں انھوں نے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگی قیادت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چور اور لندن مفرور ہے اب کسی کو معلوم نہیں کہ یہاں چچا قائد ہے یا بھتیجی چنانچہ اب تحریک انصاف کی کامیابیوں کی ایک وجہ اپوزیشن کی اپنی ناکامی بھی ہے کرپشن کا عالم یہ ہے کہ کل تک موٹر سائیکل پر گھومنے والے خواجہ سعد جیسے لوگ اب کھرب پتی بن چکے ہیں سب جانتے ہیں کہ اندرون لوہاری کی تنگ گلیوں سے پیراگون تک کا سفر انھوں نے کیسے طے کیا خواجہ سعد بڑبولے پن سے باز رہیں اور اپنی ناجائز دولت کا حساب دیں اور نیب کے مقدمات بھگتیں یہ لوگ کس منہ سے دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں سب جانتے ہیں کہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں انھوں نے دو ارب روپے کے فنڈز ٹیپا سے نکال کر راتوں رات یہاں لگائے یہ کیسے سیاست دان ہیں کہ ہم اگر عوام کی حقیقی فلاح و بہبود کے منصوبے بنائیں تو انھیں اعتراض ہوتا ہے انھیں کوئی اعتراض ہے تو کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کی حکومتی تجویز مان لیں ورنہ شکست کے بعد خوامخواہ کے الزام اور رونا دھونا بیکار ہو گا علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کا شور مچانے والی اپوزیشن خود اپنے گریبان میں جھانکے اور بتائے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے ترین معاہدے کس نے کئے تھے تحریک انصاف لاقانونیت پر یقین نہیں رکھتی ہم نے کسی سیاسی کارکن پر مقدمات نہیں بنائے البتہ جرائم پیشہ لوگوں کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی ملک گیر کامیابی حاصل کرکے عمران خان ہی وزیر اعظم بنیں گے۔