وزیر خارجہ نےپاکستانی میڈیا نمائندگان کو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اپنی ملاقاتوں اور گفتگو و شنید سے آگاہ کیا

11

نیویارک،25ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےپاکستانی میڈیا نمائندگان کو گذشتہ پانچ دنوں میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالی اپنی ملاقاتوں اور گفتگو و شنید سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کی ۔ جس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں ہونیوالے ویڈیو خطاب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان کی تقریر کے مختلف پہلوؤں کو صحافیوں کے سامنے رکھا۔

وزیرخارجہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔