وہاڑی۔8ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کی زیر صدارت انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس ۔ اجلاس میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ 15نومبر سے 27نومبر 2021ء تک انسداد خسرہ مہم جاری رہے گی انسداد خسرہ مہم میں 9ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے مکمل جامع منصوبہ بندی کی جائے انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے لوگوں کو بھر پور آگاہی فراہم کی جائے تمام متعلقہ محکمے انسداد خسرہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ تمام والدین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں ہمیں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو صحت و تندرست بنانا ہے۔ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصو صی توجہ دے رہی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ فسکڈ اور آؤٹ ریچ ٹیموں کے ذریعے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ ٹیکے لگائے جائیں گے۔











