اسلام آباد ،30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ لا الہ الااللہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک پاکستان میں قرآن و سنت سے متصادم کوئی بھی قانون پاس نہیں ہوسکتا ،نہ ہی ایسا کوئی قانون بنایا جارہاہے اور نہ ہی قرآن و سنت سے متصادم کسی بھی طرح کی قانون سازی کا ارادہ ہے ۔