پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ شاندارفرائض سرانجام دے رہاہے؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

11

لاہور، 27ستمبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا ہے کہ   پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ شاندارفرائض سرانجام دے رہاہے، حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کو درست سمت پر گامزن کردیاہے۔

ان خیالات کا اظہار  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔      ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے پی کے ایل آئی اور ڈاکٹرمرتضی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

اس موقع پر  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی کے ایل آئی کو عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے،حکومت پی کے ایل آئی پنجاب سمیت پاکستان کی عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے کوشش کررہی ہے،  پی کے ایل آئی مکمل فعال بناکرعوام کے کروڑوں روپے بچائے گئے، پی کے ایل آئی کو ایک بہترین ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب ہیومن آرگن ٹرنسپلانٹیشن اتھارٹی کو جدیدخطوط پراستوارکیاجارہاہے،پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت کے مکروہ کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے،40سے زائد ملزمان کے ٹرائلز عدالت میں جاری ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ایجنٹس،سہولت کاروں اور ڈاکٹرزکے خلاف کارووائی کررہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطرملتان،راولپنڈی اور فیصل آبادمیں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے سب آفسزقائم کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،چیئرمین بورڈ آف گورنرز پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاوید رضاگردیزی، ،میاں زاہدالرحمن،پروفیسرجاویدچوہدری  کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔