لاہور، 24ستمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خواتین کی ہراسگی کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر بڑا فخر ہے کہ پاکستان کی بیٹیاں تعلیم میں بیٹوں سے آگے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں جب بھی کسی کانووکیشن میں بطور وائس چانسلر جاتا ہوں تو وہاں پر گولڈ میڈل اور سلور میڈل جب ہم تقسیم کرتے ہیں تو مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ 10 میں سے 8 بچیاں وہ میڈل جیت رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں کیونکہ وہ تعلیم میں بہت بہتر کردار ادا کر رہی ہیں۔