ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): پی ایچ اے اور نجی پیسٹی سایڈ کمپنی کے زیر اہتمام یوم دفاع منایا گیا، شاہ رکن عالم گرین بیلٹ پر سو سے زائد ٹرمینیلیا کے پودے لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ایم پی اے جاوید انصاری اور ایم پی اے سبین گل شریک ہوئے اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی راؤ آصف اور چیئرمین پی ایچ اے اعجازحسین جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یو م دفاع پر شجر کاری کرنے سے خوشی محسوس کر رہے ہیں اور کہا 6 ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اختر ملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ فعال ہو چکا ہے۔
چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اورکہا کہ بھر پور شجر کاری سے شہر کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں۔
راؤ آصف نے کہا کہ شہر کو کلین اینڈ گرین کرنے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔











