پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت خوراک تیار کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت

21

ملتان 6 ستمبر (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت خوراک تیار کرنے والوں کے گرد شکنجہ مزید سخت فوڈ سیفٹی ٹیموں کی معروف پاپڑ فیکٹریز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ یونٹس کو 85,000 روپے کے جرمانے عائد کیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ  پاپڑ کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ کلر کی ملاوٹ پر 2 سنیکس یونٹس کو 45,000 روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مس لیبلنگ کرنے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے ہیں اور کہا کہ گوشت کی صفائی نہ کرنے پر 2 ریسٹورنٹس کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں مکسنگ اور کٹنگ مشینوں پر مٹی کے ذرات اور حشرات پائے گئے ہیں رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کارروائیاں انڈسٹریل اسٹیٹ، مظفرگڑھ روڈ، چونگی نمبر 6 اور شاہ رکن عالم ٹاؤن میں کی گئیں ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کی تیاری کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے رفاقت علی نسوآنہ نے کہا عوام کے لیے ملاوٹ سے پاک خالص خوراک کی فراہمی کےلیے مسلسل جنگ لڑرہے ہیں۔