لاہور، 06ستمبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم دفاع پر اپنے ویڈیو پیغام میں شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے، پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے. اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا. 6ستمبر ہمیں پاک فوج کی وطن کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے. پاک فوج کے نڈر جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھر پور جواب دیا۔ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی افواج پاکستان کےساتھ متحد کھڑاہے، پاک فوج کے کارہائے نمایاں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاکستان اللہ کی طرف سے عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سے پر فرض ہے۔











