کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی؛ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

20

اسلام آباد،28ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو مقامی حکومتوں کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سندھ میں ایک طرف 1700 سے 1800 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں دیئے گئے لیکن کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی، وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کراچی میں لگائے۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اسلام آباد سے بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کس طرح حل کئے جا سکتے ہیں، اس کا واحد حل مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت این ایف سی ایوارڈ کے تحت پیسے صوبوں کو تقسیم ہوتے ہیں لیکن صوبوں میں پرونشل فائنانس کمیشن ایوارڈ ہی نہیں ہوتا، خیبر پختونخوا میں ایک نظام وضع کیا گیا لیکن باقی تینوں صوبوں میں پروونشل فائنانس کمیشن ایوارڈ نہیں ہو رہا، اس سے اضلاع کی طرف سے شکایات آتی ہیں۔