ملتان،01 ستمبر 2021(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی سی عامر کریم خان نے کڈنی ہسپتال کا دورہ کیا، کمشنر نے ادویات کے سٹاک،ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مریضوں اور لواحقین سے بات چیت بھی کی۔
کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور کہا آن لائن سسٹم کے تحت ادویات کی فراہمی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کڈنی ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔
ڈی سی عامر کریم نے کہا کہ معاملے کی نزاکت،عوامی مسائل سمجھتے ہوئے عملی اقدامات کریں اور کہا ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں عامر کریم نے کہا کہ کڈنی ہسپتال سے گردے کی مفت پیوندکاری سے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
ڈاکٹر علی عمران نے کہا کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے اور کہا مریض کو ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ڈاکٹر علی عمران زیدی نے کہا کہ ایک سال میں گردہ پیوندکاری کے 24 مفت آپریشن کئے جائیں گے اور کہا کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈی ڈیزیز کو گردہ کی پیوندکاری کی اجازت ملنا اعزاز ہے انسانی اعضاء کی منتقلی کے عمل کو محفوظ ترین بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔











