کورونا ویکسینیشن کے حوالے سےڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال کا پیغام

7

 

ایبٹ آباد،27 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال نےکوروناویکسینیشن کے حوالے شہریوں کے لیے  اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو کورانا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،  پوری دنیا میں  ویکسینیشن پر بہت اچھا کام ہو رہا ہے ، ہم بھی گورنمنٹ  آف کے پی کے کی  ہدایات پر ڈور ٹو ڈور  اور ویکسینیشن سینٹرز پر لوگوں کو  ویکسینیٹ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ  اپنے آپ کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں اور ہمارے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ ہیلتھ کے ساتھ ضرور تعاون کریں۔