کوہلو: شہر اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں سیلابی صورتحال

49

کوہلو،09 ستمبر (اے پی پی ): کوہلو شہر اور گردونواح سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مختلف مقامات پر سڑک بہنے سے کوہلو کا سبی اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

  رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری کے مطابق گران وڈھ کےمقام پر مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں سڑک اور رابطہ پل بہہ جانے سے کوہلو کا سبی اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے۔

لیویز کی امدادی ٹیموں نے شاہراہ کی بحالی کیلئے متاثرہ علاقے میں ریسکیو کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ  محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو سمیت شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔