پڑھا لکھا بلوچستان ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے ناخواندگی کو جڑ اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے جس میں والدین سمیت اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کا کراد ر اہمیت کا حامل ہے،میر اسد اللہ بلوچ

49

 

کوئٹہ، 08 ستمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و ان فارمل ایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا بلوچستان ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے ناخواندگی کو جڑ اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے جس میں والدین سمیت اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کا کراد ر اہمیت کا حامل ہے نوجوان نسل کو منشیات فروشوں نے تباہ کر رکھا ہے ۔ کوئٹہ بوائے اسکاؤٹس میں لٹریسی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر اسد بلوچ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کر رسکتا ہمارے صوبے میں ناخواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح کو قابو پانے کی ضرورت ہے تاکہ جس میں مختلف طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ امید کی شمع کو ہمیں جلائے رکھنا ہے علم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کرنا ہو گا کیونکہ پڑھا لکھا بلوچستان ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے جس کے لئے ہمیں اپنے اپنے بچوں کوتعلیم دلوانی ہو تعلیم ہماری زندگی اور موت کے لئے بھی ضروری ہے کچھ لوگ اپنی اقوام کو جہالت کے اندھیروں میں رکھنے کے لئے ان کے کندھوں ُپر بندوق کا بوجھ ڈال کر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں ناخواندگی و جہالت کے خلاف ہمیں علم بلند کرنا ہوگا صوبے میں تعلیم او خواندگی کو بڑھانے کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے جس کے لئے این جی اوز سمیت ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا تعلیم ہے تو سب کچھ ہیے اس موقع انہوں نے کہا کہ سرکار کے ساتھ ساتھ این جی اوز اور مخٰیر حضرات کو ابھی ناخواندگی کو ختم کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا تقریب سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر راؤف بلوچ سمیت مختلف مقررین نے بھی خطاب کیا بعدازاں صوبائی وزیر نے مختلف خدمات انجام دینے والوں میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر میر راؤف بلوچ اور مس زہرہ یوسف سمیت یونیسف اور دیگر این جی اوز کے نمائندہ گان، طلباءو طالبات سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔