یومِ بحریہ؛شجاعت کی داستان، لیفٹینینٹ ذیشان وزیرشہید

25

اسلام آباد،08ستمبر(اے پی پی):یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کیجانب سے خصوصی وڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منزلِ مراد کے عنوان سے وڈیوز داستانِ شجاعت کا بیان ہیں۔ شجاعت کی داستان رقم کرنے والے پاکستان نیول ایوی ایشن کے لیفٹینینٹ ذیشان وزیر کھلے سمندر اور انتہائی خراب موسم میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اپنی جان فرض کی راہ میں نثار کرکے شہادت کی منزل مراد پاگئے۔