کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی پناہ گاہ آمد

4

ملتان 13 اکتوبر (اے پی پی )؛کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر واقع پناگاہ میں انتظامات چیک کئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے ۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پناگاہ میں مقیم بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی اور ڈپٹی کمشنر نے پناگاہ میں انتظامات کے حوالے سے بریفننگ بھی دی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے بے گھر افراد کیلئے پناہگاہوں کا انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی پناہگاہ میں بہترین قیام و طعام کی سہولیات میسر ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا شہری حدود میں بھی پناگاہ مختص کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر پناہگاہوں میں شجرکاری مھم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔