کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا سبزی منڈی کا دورہ

14

ملتان 13 اکتوبر(اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم اور رسد ہر بریفننگ دی کمشنر نے سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا اور انہوں نے کہا ڈویژن بھر میں مہنگائی روکنے کیلئے موثر  اقدامات جاری ہیں اور کہا ہول سیل پوائنٹس اور کسان پلیٹ فارم پر کنٹرول ریٹس پر اشیاء خوردونوش میسر ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا منڈی سے مارکیٹ تک ارزاں نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں ڈپٹی کمشنر  عامر کریم خاں نے کہا نیلامی کا عمل شفاف بناکر کسانوں کو انکی محنت کا ثمر دینگے اور انہوں نے کہا کہ پولٹری،آٹا اور چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو ٹارگٹ دے دیا ہے اور کہا ضلعی انتظامیہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی۔