اسلام آباد،11اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس تک رسائی کے لئے میری درخواست منظور کر لی ہے،
، اب پی ٹی آئی کے فنانشنل ایکسپرٹس اور چارٹرڈ اکائونٹٹنٹ دونوں سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کر سکیں گے اور آنے والے دنوں میں ہوشربا انکشافات ہوں گے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے پارٹی اکائونٹس تک رسائی کی شدید ترین مخالفت کی تھی ، آج الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق ن لیگ ک 12اور پیپلز پارٹی کے 7جعلی اکائونٹس ہیں ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتی آئی ہے لیکن اب انہیں قانون کے تابع ہونا پڑے گا۔وہ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپنے اکائونٹس میں کروڑوں روپے جمع کرانے والے لوگ کون ہیں؟ جب چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اکائونٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہیں،چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم اور ہم سے ن لیگ اپنے اکائونٹس چھپانا چاہتی ہے،ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو التواءکے پیچھے چھپتے ہیں،نواز شریف کے اکائونٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے،ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پارٹی اکائونٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال سے اکائونٹس کی تفصیلات دینے سے بھاگ رہی تھیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکائونٹس ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسی گڑھے میں گر گئے جہاں ہمیں گرانا چاہتے تھے۔ انہو ں نے نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس تک رسائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے پارٹی اکائونٹس تک رسائی کی شدید ترین مخالفت کی تھی ، آج الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ نواز شریف نے میری حکومت کو گرانے کے لئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے تھے ، بلاول زرداری کو اب پتہ چلے گا کہ ان کے پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں ۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ماضی میں جس طرح پی ٹی آئی کے اکائونٹس تک رسائی دی گئی تھی اسی طرح پی ٹی آئی کو کو بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس میں غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے لئے اجازت دی جائے تا کہ پتہ چلایا جاسکے کہ ان پارٹیوں کو پیسے کہاں سے ملے اور کہاں خرچ ہوئے ،ہمیں خدشہ ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اپنے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق ن لیگ کے 12اور پیپلز پارٹی کے 7جعلی اکائونٹس ہیں ، اب جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے لئے میر ی درخواست منظور ہو گئی ،اس بارے آنے والے چند دنوں میں مزید ہوشربا انکشتافات ہوں گے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتی آئی ہے لیکن اب انھیں قانون کے تابع ہونا پڑے گا۔