اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے زیرصدارت اجلاس منعقد

14

کوئٹہ۔25اکتوبر(اے پی پی):اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ایوان میں اسمبلی قوائد کے تحت واپس لے لی جائے،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبد الرحمان کھیتران نے عدم اعتماد کی تحریک واپس لے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی گئی ،واضح رہے کہ عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبر کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر آج رائے شماری ہونا تھی اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی،اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ تمام ساتھی ثابت قدم رہے جمہوری عمل میں ساتھ دینے پر انہوں نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جام کمال کے استعفیٰ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا جوازنہیں رہا،سردار عبد الرحمان کھتیران نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد واپس لینے کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال خان کے استعفیٰ کے بعد میں تحریک عدم اعتماد واپس لیتا ہوں،اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے اسد بلوچ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے، بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رکن بشریٰ رند اور دیگر ارکان نے خطاب کیا،اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے چیف سیکرٹری سے14ستمبر 2021سے صوبائی حکومت کے تمام احکامات منسوخ کرنے رولنگ دی۔واضح رہے کہ جام کمال خان عالیانی 18 اگست 2018 کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے ، وہ بلوچستان کے16ویں منتخب جبکہ مجموعی طور پر 23ویں وزیراعلیٰ تھے ،وہ تین سال دو ماہ اور چھ دن وزیراعلیٰ بلوچستان رہے جام کمال خان بلوچستان کے تیسرے وزیراعلیٰ تھے جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ،بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ میں سردار اختر مینگل ، نواب ثنااللہ خان زہری اور جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش اور ووٹنگ سے قبل ہی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ترجمان بلوچستان اسمبلی نے تصدیق کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دے ہے۔