اسلام آباد،25اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر سٹکر ویزہ ختم کر دیا گیا ہے، افغان شہریوں کے لئے ویزہ فیس اور آن لائن ویزا سروس ختم کر دی گئی ہے۔
پیر کو وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام نے کابل سے آئے لوگوں سے تفصیلی ملاقات کی ہے ،اس وقت چمن بارڈر بند ہے، طورخم سے لوگوں کو سہولت دی جا رہی ہے۔ افغان بیمار شہریوں کو علاج معالجے کے لئے آنے والوں کو اجازت دی گئی ہے ۔ایک دن میں 10 ہزار پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔ کسی بھی شہر سے پاسپورٹ لیا جا سکتا ہے۔