اوکاڑہ،28اکتوبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورسابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا نےفیصل آباد روڈ پر قائم خستہ حال پل کی مرمت کے کام کا افتتاح کردیا،مرمت پر تخمینہ لاگت 3 کروڑ لگایا گیا ہے،اوور ہیڈبریج کی مرمت کا کام دو ماہ کی قلیل مدت میں پورا ہوگا اور دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا،مرمت میں پل کے دونوں اطراف نیا حفاظتی جنگلہ اور کارپٹ روڈ شامل ہے۔
افتتاحی تقریب میں سینئر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شمیم الحق،شیخ طاہرجان،سابق ٹکٹ ہولڈر حسن سکندر ، فیاض چشتی و اہلیان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اوکاڑہ کا قدیم مسئلہ حل کروایا۔