اوکاڑہ:پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے ضلع بھر میں انٹرنیشنل ڈے فار ڈیزاسٹر ریڈکشن کو بھرپور جذبے سے منایا

28

اوکاڑہ13اکتوبر )اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل/ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے ضلع بھر میں انٹرنیشنل ڈے فار ڈیزاسٹر ریڈکشن کو بھرپورجذبے سے منایا۔ اس دن کو منانے کا مقصدعوام الناس میں شعور آگاہی کو بیدار کرنا ہے کہ حادثات سے نبرد آزما ہونے سے قبل ہم کس طرح کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس سلسلے میں سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ سے مرکزی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال نے کی جس میں کنٹرول روم انچارج راجا فصیح الملک،ریسکیوسیفٹی آفیسرعائشہ سہیل اور ریسکیورزنے شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اس قابل ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتیں ہیں اور عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں ریسکیوسیفٹی ونگ کے زیرِ نگرانی ابتدائی طبی امداد کے تربیتی کورس میں شامل ہو کر کسی بھی سانحے یا حادثہ کی صورت میں اپنی اور اپنے پیاروں کی جان ومال کا تحفظ کر سکیں۔اس دن کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ دیپالپور اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رینالہ خوردمیں آگاہی سیمنیارزاور واکس کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی سیمینارز میں طلباء و طالبات کو کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں فوری طورپر خون کو روکنے اور بیہوش ہونے کی صورت میں سی پی آر کرنے کے بارے میں آگاہی لیکچررز دے گئے اور پریکٹیکل بھی کروائے گئے۔