اوکاڑہ13اکتوبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے ہمیں کاوشیں جاری رکھنا ہیں اور موجودہ موسم میں احتیاط کی مزید ضرورت ہے سرکاری ادارےگلی،محلوں،سڑکات،پارکوں کی صفائی ستھرائی پر توجہ دیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خشک رکھیں کہیں پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کو پروان چڑھنے کا موقع نہ ملے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی محکموں کے سر براہان سمیت ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ۔ ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹرسپلائی پائپس کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت اوکاڑہ میں ڈینگی کا مقامی کوئی کیس نہ ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں 4مریض جن کے شناختی کارڈ اوکاڑہ کے ہیں مگر یہ لوگ کام کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم تھے اور وہیں پر ان کو ڈینگی بخار ہوا اب علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل ہیں۔
Home National District News اوکاڑہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت انسدادڈینگی کمیٹی...











