اوکاڑہ،25اکتوبر)اے پی پی): پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی پولیو کنٹرول روم ڈی سی آفس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز تھے ، تفصیلات کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی پولیو کنٹرول روم ڈی سی آفس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم میں بھر پور کردار ادا کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے افسران و پولیو ورکرز، علماءاکرام ، سماجی تنظیموں، غیر سرکاری وسرکاری افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔