اٹک،19اکتوبر (اے پی پی): حضور نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت آج منگل کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پر اٹک میں بھی عشرہ رحمۃ للعالمینﷺ منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس ضلع کونسل سے برآمد ہوا جس میں 120 نعت خوان پارٹیوں نے شرکت کی ، جلوس کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ جلوس کی قیادت جسٹس ریٹائرڈ صغیر احمد قادری ، ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود اور علماء نے کی۔
اٹک پولیس نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررکھے تھے جبکہ گھڑ سوار دستے بھی جلوس کے آگے آگے موجود رہے ۔
یوم میلادﷺکے موقع پر ضلع بھر میں نجی اور سرکاری سطح پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔











