ڈیرہ مراد جمالی: عید میلاد النبی ﷺ پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

31

ڈیرہ مراد جمالی،19 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھرکی طرح ڈیرہ مراد جمالی  میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ڈیرہ مرادجمالی میں مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین فقیر کریم بخش حسینی اور مولانا نواب دین ڈومکی کی قیادت میں الگ الگ حسینی چوک سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے جبکہ  ڈی سی چوک پر پہنچ کر علماء کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ،سیرت اور زندگی پر روشنی ڈالی۔