ایبٹ آباد؛ کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، مختلف کاروباری مراکز سیل

20

ایبٹ آباد،02اکتوبر(ا ے  پی پی ): انتظامیہ   کیجانب  سے کورونا ویکسین نا لگوانے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا  گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن حسان اور ایڈیشنل اے سی علی شیر نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز دکانوں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس،بیکریوں اور گیسٹ ہاوسز کی چیکنگ  کی اس موقع پر محکمہ صحت کا عملہ بھی انکے ہمراہ تھا جنہوں نے بغیر ویکسینیشن افراد کو موقع پر ہی ویکسینیشن کی اور   کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کیئے گئے۔

 اے سی ایبٹ آباد نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کاروباری اور دیگر رش والی جگہوں پر داخلے پر تیس ستمبر کے بعد سے پابندی لگ چکی ہے جس وجہ سے ایبٹ آباد شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اور اسکا تسلسل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ  کاروباری جگہوں پر بغیر ویکسینیشن سٹاف کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جائینگی اسکے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات پر بغیر ویکسینیشن کے شہریوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے اگر کسی دکان ریسٹورنٹ ہوٹل یا شاپنگ مال وغیرہ میں بغیر ویکسینیشن کے افراد پائے گئے تو متعلقہ جگہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر حسن حسان نے کہا کہ  مقامات کے ذمہ داران اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شخص کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے اپنی دکان، ہوٹل، ریسٹورنٹ یا شاپنگ مال میں داخل نا ہونے دیں۔