بہاولنگر، 19 اکتوبر ( اے پی پی ): ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں 33 جلوس برآمد ہوگئے ہیں، ضلع بھر میں برآمد ہونے والے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔ جلوسوں ،ریلیوں میں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کثیر تعداد میں شریک ہیں، ہر طرف درود و سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اے پی پی کو بتایا کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 1300 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں تمام جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا











