بہترین حکومتی منصوبہ بندی سے کارپٹ انڈسٹری فروغ پا رہی ہے،فروغ پذیر انڈسٹری کے باعث ذرائع روزگار بڑھ رہے ہیں :مالک خرم بٹ

24

 

لاہور، 20 اکتوبر (اے پی پی )  حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی پر رد عمل دیتے ہوئے بٹ کارپٹس کے مالک خرم بٹ  نے کہا ہے کہ حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی کی وجہ سے  کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ لیبر نہیں مل رہی دو تین شفٹوں میں کام کروانا پڑ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے صرف کارپٹس ایکسپورٹ کرتے تھے لیکن اب پاکستان میں بھی کارپٹس بچھانے کا رواج بڑھ گیا ہے اس لیے کام میں بہت تیزی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں پاکستان میں ایکسپورٹ آڈرز زیادہ آئے جس کی وجہ سے ہینڈ میڈ مارکیٹ کافی تیز ہے اور امید کرتے ہیں کہ حکومتی پالیسیوں سے کام میں بہتری آئی ہےاور مزید کام بڑھے گا۔